ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغانستان میں ہوئے بم دھماکے میں انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ سمیت ان کے کنبہ کے سات افراد جاں بحق

افغانستان میں ہوئے بم دھماکے میں انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ سمیت ان کے کنبہ کے سات افراد جاں بحق

Sun, 04 Oct 2020 22:06:52    S.O. News Service

کابل،4؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری ہفتے کے روز افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔

ننگر ہار کے گورنرکے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ  ننگر ہار صوبہ کے ضلع شنوارمیں  دوپہر 12بجکر20 منٹ پریہ دھماکہ ہوا  دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش میں  یہ دھماکہ کیا۔   36 سالہ بسم اللہ افغانستان اور کئی بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ اس حادثے میں ان کے کنبہ کے سات افراد کی بھی موت ہوگئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس حملہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 ​​سے ​​زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم کسی دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


Share: